ETV Bharat / state

ہاتھی کے حملے میں ایک کسان ہلاک

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 2:04 PM IST

ہاتھیوں کے حملوں میں اب تک تین افراد کومارڈا میں، دو جیاماموالاسا میں اور ایک گاروگوبیلی منڈل میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہاتھی کے حملے میں ایک کسان ہلاک
ہاتھی کے حملے میں ایک کسان ہلاک

آندھرا پردیش کے ویزیاناگرام ضلع کے پارشورم پورم کومارڈا منڈل میں ایک ہاتھی نے کسان پر حملہ کیا۔ اس حملے میں لکشمی نائیڈو نامی کسان ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا جب لکشمی نائیڈو صبح سویرے کھیت میں گئے تو قریب کے ایک باغ میں ہاتھی نے اچانک اس پر حملہ کردیا۔ کسان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس ضلع میں گزشتہ تین برسوں سے ہاتھیوں کے حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہاتھیوں کے حملوں میں اب تک تین افراد کومارڈا میں، دو جیاماموالاسا میں اور ایک گروگوبیلی منڈل میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ کچھ برسوں سے جنگلی ہاتھی رہائشی علاقے میں گھوم رہے ہیں اور فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کے حملوں پر حکام کو کارروائی کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.