ETV Bharat / state

آندھرا میں 845 نئے کیسز کی تصدیق

آندھر اپردیش میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

آندھرا میں 845 نئے کیسز کی تصدیق
آندھرا میں 845 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 4:20 PM IST

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 845 افراد اس وبا سے متاثر پائے گئے، جبکہ 5 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔

ان نئے معاملات میں دیگر ممالک سے واپس آئے 4 اور دیگر ریاستوں کے 29 افراد شامل ہیں۔ریاست سے تعلق رکھنے والے 812 افراد مثبت پائے گئے۔

دیگر ریاستوں اور ممالک سے واپس آئے افراد جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ان کو ملا کر اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بہ حیثیت مجموعی 16,907ہے۔

کورونا کی وجہ سے گزشتہ 24گھنٹوں میں اضلاع کرشنا، سریکاکلم،گنٹور، اننت پور، کرنول میں سے ہر ضلع میں ایک موت ہوئی ہے۔ اس طرح گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے پانچ اموات ہوئی ہیں۔ریاست میں اب تک کووڈ 19سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 198ہوگئی ہے۔

ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے بعد روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔یہ تعداد اب بڑھ کر7313تک جاپہنچی۔ریاست میں موجودہ طورپر مختلف اسپتالوں میں 8586 افراد زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.