فرنگی پور منڈل کے رائیپڈی میں آٹو اور منی ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کے بعد دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد نے ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ دیا۔
مرنے والوں میں سے 3 کا تعلق یادلاپاڈو سے بتایا گیا ہے جبکہ ان کی شناخت رمادیوی، منی کانتا اور اشوینی کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس دیگر تین مہلوکین کی شناخت کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے فرنگی پورم منڈل کے حدود کے رے پوڑی علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب آٹو اور منی لاری کا تصادم ہوگیا۔
زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا اور لاشیں بکھری پڑی تھیں۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ 40سالہ رمادیوی اور 11ماہ کی لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بقیہ زخمیوں کو علاج کے لیے گنٹور کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران پانچ سالہ بالامنی کنٹھا ہلاک ہوگیا۔
مزید تین افراد کی تفصیلات کا علم نہ ہوسکا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔مہلوکین کا تعلق فرنگی پورم سے ہے جو ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔