ETV Bharat / state

46 Held for Violence: آندھراپردیش کے املاپورم ٹاؤن میں اضطراب آمیز سکون، چھیالیس افراد گرفتار - تشدد کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر پولیس کی تعیناتی

املاپورم میں تشدد کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانہ پر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ کوناسیما ضلع ایس پی سباریڈی اور ڈی ایس پی مادھوریڈی بھی سنگباری میں زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ Additional Forces Rushed to Andhra town

گرفتار
گرفتار
author img

By

Published : May 25, 2022, 2:14 PM IST

آندھراپردیش کے املاپورم ٹاون میں آج اضطراب آمیز سکون دیکھاگیا، جہاں پر کوناسیما ضلع کا نام تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کوناسیماضلع رکھنے کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کے دوران گذشتہ روز ریاستی وزیرٹرانسپورٹ وشواروپ کا مکان جلادیاگیاتھااور لاٹھی چارج کرنے والی پولیس پر سنگباری کی گئی تھی جس میں پولیس کے بیشتر ملازمین زخمی ہوگئے تھے۔Additional Forces Rushed to Andhra town

املاپورم میں تشدد کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانہ پر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ کوناسیما ضلع ایس پی سباریڈی اور ڈی ایس پی مادھوریڈی بھی سنگباری میں زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ڈی جی پی راجندرناتھ ریڈی نے کہا کہ اب تک 7معاملات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 46افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ مزید 72افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ وہ کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ پولیس، تشدد میں ملوث افراد کاپتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔ایلورو رینج کے ڈی آئی جی پال راجو نے کہا کہ کسی بھی خاطی کو بخشانہیں جائے گااورتشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ املاپورم میں ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آج عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔چھوٹے کاروبار بھی آج بند رہے۔ آرٹی سی نے املاپورم میں بس خدمات کو معطل کردیا ہے جس سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔

مزید پڑھیں:آندھرا پردیش سڑک حادثہ: 12 عقیدتمند ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.