آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے33 نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے منگل کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے۔
نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر2051 تک جاپہنچی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع چتور میں درج کئے گئے ہیں۔ اس ضلع میں مزید 10 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
دوسرے نمبر پراضلاع کرنول اور نیلور رہے جہاں 9,9 معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔
اضلاع مغربی گوداوری، وجیانگرم، وشاکھاپٹنم،سریکاکلم، پرکاشم، کڑپہ، گنٹور اور اننت پور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بحیثیت مجموعی 584 معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے۔ دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 387 معاملات درج کئے گئے ہیں۔
اب تک 1056 افراد روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے افراد ضلع کرنول کے ہیں۔ ریاست میں اس موذی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 46 تک جاپہنچی ہے۔