ETV Bharat / state

آندھراپردیش: منشیات کی فروخت کے الزام میں تین افراد گرفتار - وجئے واڑہ پولیس

ریاست آندھراپردیش میں دو غیرملکی شہریوں کے بشمول تین افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضہ سے 17 گرام میتھلین ڈیاکسی میتھمفٹامین، 150 گرام گانجا، بٹ کوائنس، حقہ اور تین سیل فون برآمد کئے گئے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

3 including 2 foreign nationals held for selling drugs in Vijayawada
آندھراپردیش: منشیات کی فروخت کے الزام میں تین افراد گرفتار
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 5:27 PM IST

وجئے واڑہ پولیس نے بتایا کہ دو غیرملکی شہریوں سمیت تین افراد کو منشیات اور گانجا فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وجئے واڑہ پولیس کی ٹاسک فورس نے ایک جال بچھاتے ہوئے پینامالورو پولیس اسٹیشن حدود میں منشیات اور گانجا فروخت کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضہ سے سے 17 گرام میتھلین ڈیاکسی میتھمفٹامین، 150 گرام گانجا، بٹ کوائنس، حقہ اور تین سیل فون کو برآمد کیا گیا۔

ملزمین کی شناخت سوڈانی شہری محمد گہل رسول، تنزانیہ کے شہری یونالشوا شبانی اور دہلی کے رہنے والے کونیرو ارجن کے طور پر کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ارجن گذشتہ چار سالوں سے وجئے واڑہ میں رہتے ہوئے گانجا فروخت کررہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چہا ہے کہ ارجن دو غیرملکی باشندوں سے منشیات اور گانجا خرید رہا تھا۔ جبکہ دو غیرملکی شہریوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ بنگلورو سے منشیات لاکر یہاں وجئے واڑہ میں فروخت کر رہے تھے۔ اس معاملہ میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.