ریاست آندھرا پردیش کے پوتلا پٹٹو منڈل کے بانڈپلی میں میلک ڈیری یونٹ میں امونیا گیس کے پھیلنے کے بعد 14 افراد اسپتال میں داخل ہوگئے۔
ان میں سے 3 افراد کی حالت نازک ہیں اور انہیں تروپتی کے ایس وی آئی ایم ایس یا روییا اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
ضلع چتور کے سب انسپکٹر نے بتایا کہ' ہمیں اطلاع ملی کہ شام تقریبا 5 بجے پٹالپٹٹو کے قریب ہیٹسن کمپنی میلک پروسیس یونٹ میں امونیا گیس لیک ہوگیا۔ اس میں کام کرنے والے 14 مزدوروں کو یہاں چتور کے اسپتال میں لایا گیا ہے۔ ان میں سے 3 افراد کی حالت نازک ہیں اور انہیں تروپتی کے ایس وی آئی ایم ایس یا روییا اسپتال منتقل کیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ' دیگر مزدور مستحکم ہیں اور وہ تمام خواتین ہیں۔ ابھی یہ معلوم کرنا باقی ہے کہ آیا یہ واقعہ انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے یا کارکنوں کی غفلت کا۔ جمعہ کو محکمہ صنعت کے جنرل منیجر اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار زمینی سطح کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔'
ضلع چتور کے سب انسپکٹر نے بتایا کہ ڈیری میں گیس موجود ہے۔
وزیر پیڈی ریڈی رامچندر ریڈی نے چتور ضلع کلکٹر سے بات کی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ لوگوں کو بہتر مڈیکل سہولیت فراہم کرنے کی ہدایات دی ۔