اس طرح سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر 22,259ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں 12مزید مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
ان نئی اموات کے بعد ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد264ہوگئی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا کہ 27,643لعاب کے نمونوں کی جانچ منگل کو صبح 9بجے سے بدھ کی صبح 9بجے تک کئے گئے جن میں 1062افراد مثبت پائے گئے۔
ان میں 1051افراد کا تعلق اے پی،9کا دیگر ریاستوں اور دو کا بیرونی ممالک سے ہے۔ریاست کے بیشتر اسپتالوں میں 10,894مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 11,101مریض روبہ صحت ہوگئے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
22,259معاملات میں سب سے زیادہ معاملات ضلع کرنول میں 2722درج کئے گئے ہیں۔دوسرے نمبر پر ضلع اننت پور رہا جہاں 2568معاملات،ضلع مشرقی گوداوری میں 2015،ضلع گنٹور میں 2345،ضلع کرشنا میں 1968،ضلع کڑپہ میں 1440 اور ضلع مغربی گوداوری میں 1366معاملات درج کئے گئے ہیں۔