جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ - کنیلون سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان مبینہ طور پر قطر کی دار الحکومت دوحہ میں مبینہ طور گمشدہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں نوجوان کے والد بلال احمد صوفی نے اپنے بیس سالہ بیٹے منیب احمد صوفی کی گمشدگی کو لیکر بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں عرضی دائر کرائی ہے۔ اہل خانہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے بیٹے کو تلاش کرسکیں۔
ذرائع کے مطابق منیب احمد صوفی دوحہ قطر کی ایک جوس فیکٹری میں گزشتہ ڈیڈھ ماہ سے کام کر رہا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان کے خلاف کولگام پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر بھی درج ہے۔ منیب کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے منیب کو بار بار فون پر تنگ طلب کیا جارہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2020 سے وہ مسلسل ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے بیٹے کا فون بار بار بند آرہا ہے۔
اہل خانہ کی جانب سے ہر ممکن طرح سے انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی جاری رہی ہے، مگر انہیں ناکامی ہی ہاتھ لگی۔
اہلخانہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ منیب کا پتہ لگانے میں ان کی مدد کریں۔
ادھر بجبہاڑہ پولیس نے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ مذکور نوجوان کو ڈھونڈنے میں پوری کوشش کریں گے۔