ضلع اننت ناگ کے سیر ہمدان علاقہ میں بدھ کی صبح پُر اسرار حالت میں ایک مقامی نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔ Youth Found Dead Under Mysterious Circumstances in Anantnagاطلاعات کے مطابق چند مقامی لوگوں نے بدھ کی صبح سیر ہمدان، لون محلہ میں ایک مقامی نوجوان کی لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے فوری طور اننت ناگ پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی۔
لاش کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور انہوں نے نوجوان کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ Anantnag Youth Found Dead Under Mysterious Circumstances متوفی کی شناخت رام پورہ، مٹن کے رہنے والے باسط حمید ڈار ولد عبد الحمید ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متوفی چند روز سے سیر ہمدان میں اپنے ننیہال میں موجود تھا۔
نوجوان کے فوت ہونے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔ Youth Found Dead in Anantnagتاہم پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔