ETV Bharat / state

کھیل کے میدان کا فقدان - کھیل کود جیسی سرگرمی سے محروم

وادی کشمیر کے کئی نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں اور ہنر کا لوہا منوایا ہے۔ تاہم نوجوانوں کے لئے کھیل کود سے متعلق وہ سہولیات ہی میسر نہیں ہیں جو دور جدید میں درکار ہیں۔

Sport Stadium
کھیل کے میدان کا مقدان
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 5:30 PM IST

وادی کشمیر نے ایسی شخصیات کو جنم دیا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں تاریخ رقم کی ہے۔ یہاں کی نوجوان نسل کھیل کود میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ قصبہ کے نوجوانوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے میدان کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے مقامی نوجوان ذہنی تناؤ کے شکار ہو رہے ہیں، اگرچہ علاقے میں سینکڑوں کنال اراضی موجود ہیں، تاہم اُس اراضی کو بروئے کار لانے اور اسے کھیل کود جیسی سرگرمی کے لئے فعال بنانے کی غرض سے حکام عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

کھیل کے میدان کا مقدان

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ آج سے کئی سال قبل ضلع اننت ناگ میں سب سے پہلے کوکرناگ میں کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر مذکورہ اسٹیڈیم پر سرکاری کوارٹر بنائے گئے، جس سے نوجوانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ نتیجتاً مقامی نوجوان کھیل کود جیسی سرگرمی سے محروم ہو گئے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ قبل بھارت کے مشہور بلے باز سریش رینا نے وادی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جبکہ کئی نوجوانوں نے ٹرائلز میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر کوکرناگ کا بھی رخ کریں تاکہ ہم بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے آگے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں، تاہم نوجوانوں میں چھپے ہوئے اس ہنر کو بروئے کار لانے کے لئے میدان کا ہونا لازمی ہے۔

کسی بھی قوم کا اصل سرمایہ ان کی نئی نسل ہوتی ہے۔ قوم کے اس سرمایہ کی جسمانی نشوونما کے لئے ہر وہ بنیادی ضرورت ہونی چاہئے۔ جو دور جدید میں دوسرے نوجوانوں کو حاصل ہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 'ہمیں بھی شوق ہے کہ ہم اپنے جموں کشمیر اور ملک کا نام روشن کر سکیں، لیکن بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث ہمیں ہمارا مستقبل اندھیرے میں دکھائی دے رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

کوکرناگ کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ قوم کے مستقبل نوجوان نسل کو کھیل کود کی جگہ میسر نہ ہونے کے باعث غلط راہ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں کھیلنے کے لئے کہیں میدان بن جاتا، تو قوم کا یہ سرمایہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں مصروف رہتا اور غلط کاموں سے بھی محفوظ رہتا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ معاملہ ضلع کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلہ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا جائز اور بہت ضروری مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے نوجوانوں کا عمل دخل ہونا لازمی ہے۔

کمشنر موصوف کا کہنا ہے کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں پنچایتی سطح پر ہم مختلف مقامات میں نوجوانوں کو کھیلنے کودنے کے لئے اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک کوکرناگ کا تعلق ہے وہ مذکورہ علاقے کے تحصیلدار سے اراضی کو منتخب کروا کے علاقے میں اسٹیڈیم کو منظوری دیں گے، جس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا، تاکہ قوم کا مستقبل اپنی جسمانی نشوونما کو بروئے کار لائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.