ETV Bharat / state

Reconstruction Of Sports Stadium: شیخپورہ شانگس اننت ناگ میں اسپورٹس اسٹیڈیم کی مرمت کا مطالبہ - اسپورٹس سٹیڈیم کی مرمت کا مطالبہ

شیخپورہ شانگس میں سنہ 2018 میں ایک اسپورٹس اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لیکن اس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد ڈالنے کے بعد اس کو کھیل کود کے لیے بہتر بنانے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے. Reconstruction of sports stadium

شیخپورہ شانگس اننت ناگ میں سپورٹس سٹیڈیم کی مرمت کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 3:34 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیخپورہ شانگس میں نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ سے اسپورٹس اسٹیڈیم کی مرمت کا مطالبہ کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخپورہ شانگس میں 2018 میں ایک اسپورٹس اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا گیا لیکن اس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد ڈالنے کے بعد اس کو کھیل کود کے لیے بہتر بنانے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا ہے، اس اسٹیڈیم میں بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ شیخپورہ میں اگر اس اسپورٹس اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا تو پھر اس کو ادھورا ہی کیوں چھوڑ دیا گیا؟ اگر حکومت جموں و کشمیر میں کھیل کود کے انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے دعوے کر رہی ہے، پھر زمینی سطح پر اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کئے جا رہے ہیں 'ہمارے اس اسٹیڈیم کو اس قابل کیوں نہیں بنایا جا رہا ہے کہ مقامی نوجوان کھیل کود کے لئے استعمال کر سکیں'؟

شیخپورہ شانگس اننت ناگ میں سپورٹس سٹیڈیم کی مرمت کا مطالبہ
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک اور قوم کا اصل سرمایہ ان کی نئی نسل ہوتی ہے۔ اس ملی سرمایہ کی نشونما کیلئے ہر وہ بنیادی ضرورت پوری کی جانی چاہئے جو دور حاضر میں ترقی یافتہ دنیا کے نوجوانوں کو حاصل ہے۔ اننت ناگ کے شیخپورہ کے نوجوان زندگی کے ہر ایک شعبہ میں لوہا منوانا جانتے ہیں۔ یہاں کی نوجوان نسل کھیل کود میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے لیکن انہیں کھیل کود سے متعلق وہ سہولیات میسر نہیں ہیں جو اس سائنسی دور میں دنیا کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی حدود میں بچوں کو کھیلنے کے لئے اسٹیڈیم کی تعمیر تجدید کی انتہائی ضرورت ہے۔ یہاں کے بیشتر نوجوان کھیل کود مشق کیلئے یہاں کھیلنے آتے ہیں۔ لیکن کبھی بارش کی وجہ سے تو کبھی اسٹیڈیم میں فینسنگ نہ ہونے کی وجہ سے کھیل کود میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے 'ہماری نوجوان نسل کھیل کود کی معقول جگہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے غلط کاموں کی جانب راغب ہو جاتی ہے، بہت سارے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہوگئے ہیں، اگر کھیلنے کے لئے یہاں یہ میدان بن جاتا تو ہمارے نوجوان کھیل کود میں مصروف رہتے۔'لوگوں نے مزید کہا 'مقامی انتظامیہ سے ہم نے کئی مرتبہ اپنے اس جائز مطالبے کو رکھا لیکن کسی نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ اگر حکومت یا انتظامیہ ہماری اس جائز مانگ سے متعلق نیک نیتی کا ثبوت دیتی تو اس اسٹیڈیم کو بہتر بنانے کیلئے جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جاتے۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے گزارش کی کہ اب بلا تاخیر ان کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائے ۔اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس مشتاق احمد پانپوری کے ساتھ بات کی تو انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیڈیم کا قیام دراصل محکمہ مال کی جانب سے عمل میں لایا گیا تھا، اب اگر علاقے کے لوگ اس کی تعمیر نو کے لئے ہمارے پاس آئیں گے تو ہم اس کو اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کریں گے

یہ بھی پڑھیں : Sports Stadium damage due to Rain: بارش کی وجہ سے زیر تعمیر اسٹیڈیم کا کافی نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.