ETV Bharat / state

Wushu Championship in Anantnag: اننت ناگ میں نوجوان لڑکے، لڑکیاں مارشل آرٹ کی طرف راغب

author img

By

Published : May 23, 2022, 6:12 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ وشو ایسوسی ایشن اور ایف ایس ایل ڈی کے اشتراک سے بجبہاڑہ کے انڈور اسٹیڈیم میں مارشل آرٹ چیمپیئن شپ منعقد ہوئی۔ اس چمپئن شپ میں تقریباً 800 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ Wushu Championship In Anantnag

Wushu  championship concluded in bijbehara indoor stadium
اننت ناگ میں نوجوان لڑکے، لڑکیاں مارشل آرٹ کی طرف راغب

اننت ناگ: جموں و کشمیر انتظامیہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے مخلتف پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے۔ وہیں محکمہ یوتھ اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں کھیلوں کے مختلف پرواگرامز کا انعقاد کررہا ہے۔ ان پروگرامز میں لڑکے اور لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ Wushu Championship In Anantnag

اسی کڑی کے تحت اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں تقربیاً 800 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ چیمپیئن شپ میں عالمی وشو چیمپئن سعدیہ طارق، اسپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔کشمیری نوجوان اور بچے کھیلوں میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ اب مارشل آرٹس کی طرف بڑے پیمانے پر راغب ہو رہے ہیں اور نامناسب انفراسٹرکچر کے باوجود بھی مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

منتظمین کے مطابق اس طرح کے بڑے کھیل مقابلے کے اہتمام کا مقصد کشمیری نوجوانوں اور بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ کھیلوں میں اپنا نام کمائیں۔ واضح رہے کہ یہ چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ وشو ایسوسی ایشن اور ایف ایس ایل ڈی کے اشتراک سے بجبہاڑہ کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.