مقامی لوگوں کے مطابق اچھہ بل سے کنگن ہال تک سڑک محکمہ آر ایند بی کی نظروں سے اوجھل ہے۔ سڑک پر جگہ-جگہ گہرے کھڈے بن چکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں کنگن ہال، ترہپو، اچھہ بل، رانی پورہ، تورو اور براہ سمیت کئی دیہات کی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔
اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔ اب تو سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ہر ڈرائیور اس سڑک کو ترک کر کے دوسرے راستے تلاش کرتے ہیں، تاکہ گاڑیوں میں ہو رہے نقصان سے بچا جا سکے۔
لوگوں کے مطابق اگرچہ انہوں نے اس سڑک کے بارے میں کئی بار ضلع ا نتظامیہ کو آگاہ کیا ہے لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی طرف توجہ دی جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو۔