ETV Bharat / state

مریضہ کے جسم سے نو انچ اپینڈکس نکالا گیا - اننت ناگ اسپتال سرجری

اننت ناگ میں ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک مریضہ کے جسم سے جراحی کے دوران دنیا کا سب سے بڑا نو انچ/23سینٹی میٹر لمبا اپینڈکس کامیابی سے نکالا۔

مریضہ کے جسم سے نو انچ اپینڈکس نکالا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 5:41 PM IST

مریضہ کے جسم سے نو انچ اپینڈکس نکالا گیا

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ڈاکٹروں نے ایک مریضہ کے جسم سے دنیا کا سب سے بڑا اپینڈیکس کامیابی سے نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ جراحی ضلع کے نجی اسپتال ’’الحیات‘‘ میں ایک سرجن ڈاکٹر ملک آزاد نے انجام دی۔ ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ کتابوں میں اب تک کے سب سے لمبے اپینڈیکس کا سائز 22سینٹی میٹر درج ہے تاہم 20سالہ خاتون کے جسم سے انہوں نے 23.7سنٹی میٹر اپینڈکس کامیابی سے نکالا ہے جو اب ایک نیا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر ایک انسان کے جسم میں سات سے گیارہ سنٹی میٹر طویل اپینڈکس ہوتا ہے اور تاہم کتابوں میں انہوں نے پڑھا ہے کہ اب تک دنیا میں سب سے طویل اپینڈکس 22سینٹی میٹر درج ہے جو ایک افریکی ملک میں ایک مریض کے جسم سے نکالا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جراحی سے قبل انہیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ اپینڈکس اتنا طویل ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Robotics in Surgery روبوٹ منیمل ایکسس سرجریز میں نئی جہت بخشے گا

ڈاکٹر کا مزید کہنا ہے کہ اس اپینڈکس کو پوری طرح سنبھال کر رکھا جائے گا جو طبی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوگا۔ مریضہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جراحی کے بعد مریضہ کی حالت مستحکم ہے اور اسے اسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.