کولگام میں عالمی یوم یونانی World Unani Day کے پیش نظر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آیوش یونٹ کولگام AYUSH Unit Kolgam نے ڈاک بنگلو میں اس دن کی مناسبت سے ایک روزہ سیمینار کم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔
آپ کو بتادیں کہ مرکزی کونسل فار ریسرچ یونانی میڈیسن، وزارت آیوش، Central Council for Research in Unani Medicine, Ministry of AYUSH کی جانب سے 10 اور 11 فروری کو یونانی ادویات پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کانفرنس کا موضوع ''اچھی صحت اور تندرستی کے لیے یونانی طب میں خوراک اور غذائیت ہے۔ Diet and Nutrition in Unani Medicine for good health and well-being "
عالمی یوم یونانی کی مناسبت سے کولگام میں منعقدہ پروگرام کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کیا۔
پروگرام میں اے ڈی سی، شوکت احمد راتھر، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آیوش، ڈاکٹر عبدالرحمن، آیوش یونٹ کولگام کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔