ETV Bharat / state

World Bicycle Day Anantnag عالمی یوم بائیسکل کے موقع پر اننت ناگ میں ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 5:43 PM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں عالمی یوم بائیسکل کے موقع پر منعقد کی گئی سائیکل ریلی میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹس نے تقریبا آٹھ کلومیٹر تک سائیکلنگ کی۔World Bicycle Day Celebrated in Anantnag

عالمی یوم بائیسکل پر اننت ناگ میں سائیکل ریلی منعقد

اننت ناگ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ صحت اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے اشتراک سے عالمی یوم بائسیکل (World Bicycle Day) کے موقع پر ایک سائیکل ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ بائیسکل ریلی کو ضلع کے ڈاک بنگلوو سے محکمہ صحت کے چیف میڈیکل آفیسر، ایم وائی زاگو، نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ سائیکل ریلی مٹن کے ٹک باغ علاقے میں اختتام پذیر ہوئی جس دوران سائیکلنگ کی اہمیت اور افادیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سائیکل ریلی میں اننت ناگ ضلع کے مختلف اسکولوں سے وابستہ طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے تقریبا 8 کلو میٹر تک سائیکلنگ کی۔ اس سلسلہ میں اننت ناگ کے مٹن، ٹیکہ باغ میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس دوران سائیکل ریلی میں سبقت پانے والے پہلے دوسرے اور تیسرے سائیکلسٹ کو انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب میں چیف میڈیکل افسر، اننت ناگ ،ایم وائی زاگو، یوتھ سروسز سپورٹس کے ضلع افسر سمیت کئی دیگر افسران، طلبہ اور مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔ تقریب کے دوران مقررین نے سائیکلنگ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’سائیکلنگ جسمانی اور دماغی تندرستی کو تقویت دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے، وہیں اس سے نہ صرف نوجوان جسمانی طور مضبوط ہونگے بلکہ وہ منشیات کی لت سے بھی دور رہیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کو سائیکلنگ ایک مشغلہ بنانا چاہئے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات اور شہروں میں بھی عالمی یوم بائیسکل کی موقع پر سائیکل ریس/ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Bicycle Race in Baramulla: ورلڈ بائیسکل ڈے، بارہمولہ میں بائیسکل ریس کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.