ETV Bharat / state

بجلی کٹوتی سے کارخانہ داروں کو نقصان - کشمیر بجلی کی آنکھ مچولی

No electricity at Industrial estate bijbehara: وادی کشمیر میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہے، شہروں سمیت قصبہ جات میں بھی کئی گھنٹوں تک بجلی کی کٹوتی کی جا رہی ہے جس کا راست اور منفی اثر نہ صرف لاکھوں صارفین خصوصاً طلبہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے وہیں تاجرین کو بھی سخت ترین مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

بجلی کٹوتی سے کارخانہ داروں کو نقصان
بجلی کٹوتی سے کارخانہ داروں کو نقصان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 7:29 PM IST

بجلی کٹوتی سے کارخانہ داروں کو نقصان

اننت ناگ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں موسم سرما کے آغاز سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی یہاں کا معمول بن چکا ہے۔ بجلی بحران سے نہ صرف لاکھوں عام صارفین بلکہ کارخانہ دار بھی نقصان سے جوجھ رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں 1952 میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا گیا تھا، جو ضلع کا سب سے قدیم انڈسٹریل اسٹیٹ ہے۔ تاہم قدیم ہونے کے باوجود اس صنعتی اسٹیٹ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

کارخانہ داروں کے مطابق محکمہ بجلی کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے بڑے دعوئے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر تمام دعوے کھوکھلے ہی نظر آ رہے ہیں۔ کارکانہ داروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی سے ہو رہے کارخانہ داروں کو نقصان سے انہوں نے کئی بار حکام کو باور کرایا تاہم محکمہ بجلی کی جانب سے ڈیڈیکیٹڈ فیڈر نصب کیے جانے کے باوجود کارخانوں کو بلا خلل بجلی سپلائی نہیں کی جا رہی ہے۔

کارخانے داروں کے مطابق انڈسٹرئیل اسٹیٹ میں تقریباً 22 یونٹ ہیں جن کے ساتھ سینکڑوں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اوقات کار کے دوران بجلی غائب رہتی ہے جس سے یہاں کام کرنے والے لوگوں کے روزگار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بجلی غائب رہنے کے باوجود کارخانہ داروں کو بجلی کی نوٹی بلیں روانہ کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے نمائندے نے جب محکمہ بجلی کے، ایس ای، مظفر احمد لون سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ قصبہ بجبہاڑہ میں یہ ایک چھوٹا سا انڈسٹریل یونٹ ہے جہاں پر لوکل ترسیلی لائن سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے لیکن پندرہ دن پہلے وہاں پر ایک ڈیڈیکیٹد فیڈر نصب کیا گیا ہے اور اسی سے انہیں بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ونپو علاقے سے سپلائی ہونے والے اس فیڈر میں خرابی آنے کی وجہ سے کئی دنوں سے بجلی متاثر ہے لیکن انہوں نے یقین دہانی کرائی محکمہ کی جانب سے اگلے کچھ دنوں تک اس کا جائزہ لیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ انڈسٹرئیل اسٹیٹ کو بلا خلل بجلی فراہم کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: سردی کی شدت سے کشمیر کی پِن بجلی میں شدید گراوٹ

واضح رہے کہ سرما کے آغاز میں ہی وادی کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے یہاں بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لئے اضافی اضافی بجلی درآمد کرنے کا فیصلہ لیا تھا تاہم حکومتی دعووں کے برعکس زمینی سطح پر صورتحال جوں کی توں نظر آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.