ETV Bharat / state

اننت ناگ: موسم سرما کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی پروگرام کا انعقاد - ڈیزاسٹر مٹیگیشن کم ریلیف سنٹر

ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ ’’فیلڈ فنکشنز بشمول نمبردار، چوکیدار، پی آر آئی نمائندے ایسے پہلے ذمہ داران ہیں جو مقامی سطح پر ہنگامی صورتحال، ایمرجنسی کے دوران متعلقہ محکمۂ جات اور انتظامیہ کو رپورٹ کرتے ہیں۔‘‘

اننت ناگ: موسم سرما کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 12:50 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ قدرتی آفات جیسے زلزلہ، برفانی تودے، گھریلو آتشزدگی کے واقعات، طبی ہنگامی صورتحال وغیرہ سے نمٹنے کے لیے متعلقہ افراد کو تربیت دی جائے۔

اننت ناگ: موسم سرما کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر اس بات کی جانکاری دی گئی کہ قدرتی آفات کے پیش نظر ڈی سی دفتر میں اعلی افسران کی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اس کے علاوہ کھنہ بل میں ڈیزاسٹر مٹیگیشن کم ریلیف سنٹر اور جواہر ٹنل کے درمیان نیشنل ہائی وے 44 پر قیام گاہ، کھانا پکانے، گرمی فراہم کرنے والے آلات و دیگر تمام ضروری سہولیات میسر رکھی گئی ہیں۔

چیئرمین، ڈی ڈی ایم اے، ڈاکٹر پیوش سنگلا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ فنکشنز بشمول نمبردار، چوکیدار پی آر آئی کے نمائندے ایسے پہلے ذمہ داران ہیں جو مقامی سطح پر ایسے واقعات کو دیکھتے اور رپورٹ کرتے ہیں، ’’اس لئے یہ ضروری ہے کہ ان کے پاس قدرتی آفات سے بر وقت نمٹنے کے لئے جانکاری اور مؤثر تخفیف کے لیے سمجھ ہونی چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں؛

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے آفات کی صورت میں تمام امدادی سفارشات درج کرنے کے لیے ’’سُکون‘‘ ایپ لانچ کی ہے۔ ریلیف کیسز کو مقررہ وقت میں عمل درآمد کیا جاتا ہے اور کوئی واقعہ رونما ہونے کے 15 دن کے اندر ریلیف کو تقسیم کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.