کوکرناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے سنبراری بالا میں جنگلی جانوروں کے نمودار ہونے سے مقامی لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں مکی کی فصل تیار ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں جنگلی جانور کھانے کی تلاش میں مذکورہ بستی کا رُخ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کے ڈر سے علاقے کے رہائشی دن بھر اپنے گھروں کے اندر ہی سہم کر رہ جاتے ہیں، وہیں جنگلی جانوروں کے ڈر سے علاقے کے اسکولی بچے بھی اسکول جانے سے گریز کرتے ہیں۔Wild Animals in Kokernag
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مذکورہ علاقے میں جنگلی جانوروں نے ان کی فصل کو کافی نقصان پہنچایا تھا اور علاقے کے کئی افراد کو لہو لہان بھی کر دیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو باہر نہیں جانے دیتے ہیں کیونکہ مقامی لوگوں میں کافی خوف ہراس پھیل گیا ہے، جس کے باعث بچے اپنے ہی گھروں میں سہم کر رہ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Wild Animals in Kashmir کوکرناگ کے رہائشی علاقوں میں جنگلی جانوروں کا رُخ
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ معاملہ کئی بار محکمہ وائلڈ لائف کی نوٹس میں لایا تھا حالانکہ گزشتہ برس محکمہ نے جنگلی جانوروں کو پکڑنے کی غرض سے علاقے میں کئی بار سرچ آپریشن جاری کیا تھا تاہم متعلقہ محکمہ کو کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی، جب کہ رواں برس محکمہ وائلڈ لائف علاقے میں آئے بھی نہیں ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کو احکامات صادر کریں تاکہ علاقے میں لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔