اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بدھ کی صبح غسل خانہ میں نہانے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ شانگس، اننت ناگ کے براہ رانی پورہ علاقہ میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت عبدالمجید وگے کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Man Electrocuted In Ranipora Anantnag
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ عبد المجید بجلی کا کرنٹ لگنے سے اس وقت فوت ہو گیا جب وہ اپنے گھر کے غسل خانہ میں نہا رہا تھا اور بجلی کے راست رابطے میں آکر بے ہوش ہو گیا۔ بجلی کا زور دار جھٹکا لگنے کے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق طبی مرکز پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی ہے۔