ETV Bharat / state

ایک ہفتے کے بعد 32 سالہ خاتون زندگی کی جنگ ہار گئی

آکورا مٹن علاقے میں کچھ دنوں پہلے خاتون کو تیل چھڑک کر جلا دینے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ الزام یہ ہے کہ سسرال والوں نے خاتون پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔

ایک ہفتے کے بعد 32 سالہ خاتون زندگی کی جنگ ہار گئی
ایک ہفتے کے بعد 32 سالہ خاتون زندگی کی جنگ ہار گئی
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 7:24 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آکورا مٹن کی 32 سالہ خاتون جس کو چند روز قبل مبینہ طور سسرال والوں نے جلایا تھا، تقریباً ایک ہفتہ بعد سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔

ہلاک شدہ خاتون کا ایک ویڈیو پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے جس میں خاتون نے اپنے سسرال والوں پر الزام لگایا تھا کہ اس کے شوہر اور سسرال والوں نے اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

اس سلسلے میں خاتون کے مائیکے والوں نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔

پولیس نے پہلے ہی اس معاملے میں انڈین پینل کوڈ کے زیر دفعہ 309 کے تحت ایف آئی آر نمبر 20/21 درج کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ کے آکورا مٹن علاقے میں کچھ دنوں پہلے ہلاک شدہ خاتون کو تیل چھڑک کر جلا دینے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ الزام یہ ہے کہ سسرال والوں نے خاتون پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس کے بعد خاتون کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بہتر علاج کے لئے سری نگر ریفر کر دیا تھا۔ تقریباً ایک ہفتہ گزارنے کے بعد مذکورہ خاتون نے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں دم توڈ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.