ETV Bharat / state

Democratic Azad Party ہمیں عسکریت پسندی کے خلاف لڑائی لڑنی ہوگی، غلام نبی آزاد

خطہ کی نئی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے بانی اور صدر غلام نبی آزاد ان دنوں خطہ کے مختلف اضلاع اور دور دراز غلاقوں کا دورہ کر کے اپنی نئی سیاسی جماعت کے اغراض و مقاصد اور اپنے اہداف سے عوام کو واقف کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ Ghulam Nabi Azad's address to the public in Anantnag

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 6:36 PM IST

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ و سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے مر کز کے زیر انتظام خطہ جمو ںو کشمیر کے اننت ناگ حلقہ انتخاب کے بلبل نوگام علاقے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر آزاد نے اپنی تقریر میں کہا کہ جموں کشمیر اس وقت بڑے مسلے سے دوچار ہیں اور یہاں پر جمہوری حکومت کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت ہلاکتوں کا دور جاری ہے اور یہاں کے نوجوانوں کو بچانا ہمارا طرح اولین ہے۔ آزاد نے کہا چاہےمنشیات ہو یا پھر بندوق دونوں وجوہات سے یہاں کا نوجوان مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عسکریت پسندی کے خلاف لڑائ لڑنی ہوگی نہ کہ نئے عسکریت پسند بنانے ہونگے۔Ghulam Nabi Azad's address to the public in Anantnag

غلام نبی آزاد
آزاد نے کہا کہ اس کے لۓ سرکار کو ایک نئ پالیسی وضع کرنی ہوگی جس کے باعث عام لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کشمیری پنڈت ملازمین جو اس وقت جموں میں اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج پر ہیں، کہا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کی وادی واپسی فی الوقت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور وہ اس کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگس جیسے مسائل میں ملازمین کا کشمیر واپس آنا موزوں نہیں ہوگا اور اس لیے سرکار کو فی الحال عارضی بنیادوں پر کشمیری پنڈت ملازمین کو جموں منتقل کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر تب ہی آ سکتے ہیں جب یہاں پر حالات ٹھیک ہونگے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ انچارج اننت ناگ میر الطاف، پیر زادہ محمد سعید، جی ایم سروسی۔، گلزار احمد وانی، کے علاوہ عنایت اللہ راتھر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:Ghulam Nabi Azad Visits Doda میں نے کانگریس کو جتنا دیا وہ سود در سود ایک ہزار سال تک واپس نہیں کرسکتی، آزاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.