ETV Bharat / state

سنگناڑ میں پانی کا بحران، حکام خاموش

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:13 PM IST

سنگناڑ میں کثیر آبادی ہونے کے باوجود بھی علاقہ میں صرف ایک ہی بور ویل نصب کیا گیا ہے۔ جس پر نہ صرف سو سے زائد کنبے منحصر ہیں، بلکہ اس علاقہ میں رہنے والے لوگوں کے مال مویشی بھی اسی ایک بور ویل کا پانی استعمال کرتے ہیں۔

water crises in sangnad, administration clueless
سنگناڑ میں پانی کا بحران، حکام خاموش

جہاں ریاستی انتظامیہ تعمیر و ترقی کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہیں وہیں دوسری جانب زمینی سطح پر حقیقت برعکس ہے۔ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کی بات کریں تو یقیناً انسان کے ذہن میں خوبصورت چناروں کا خیال آتا ہے۔ لیکن بجبہاڑہ کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔

سنگناڑ میں پانی کا بحران، حکام خاموش

سنگناڑ کا علاقہ آج بھی پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہا ہے۔ علاقہ کی حالت اتنی عجیب و غریب ہے کہ انسان اور جانور ایک ہی بورویل سے پانی حاصل کرتے ہیں۔ یہاں کی حالت اتنی تکلیف دہ ہے کہ آپ سونچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ کیا واقعی پسماندہ لوگوں کے ساتھ حکومت ایسا رویہ رکھتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ہمیشہ سے ہی استحصال ہوا ہے۔ حکمرانوں نے پانی کی سپلائی کے وعدے کر کے لوگوں سے صرف ووٹ حاصل کئے، لیکن مزکورہ علاقے میں ووٹ حاصل کرنے کے بعد کبھی ان مفلوک الحال لوگوں پر دھیان نہیں دیا۔

سنگناڑ میں کثیر آبادی ہونے کے باوجود بھی علاقہ میں صرف ایک ہی بور ویل نصب کیا گیا ہے۔ جس پر نہ صرف سو سے زائد کنبے منحصر ہیں، بلکہ اس علاقہ میں رہنے والے لوگوں کے مال مویشی بھی اسی ایک بور ویل کا پانی استعمال کرتے ہیں۔ علاقہ کے لوگ دور دور سے آکر پانی حاصل کرنے کے لئے صبح سے ہی قطاروں میں لگ جاتے ہیں۔

علاقہ میں کسی دوسری جگہ پانی دستیاب نہیں ہے۔ اگر چہ مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ اپنی اس دیرینا مانگ کو محکمہ جل شکتی کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک ان کی فریاد کسی نے نہیں سنی۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے جونیئر اسسٹنٹ انجینئر نظیر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے جل جیون مشن نامی اسکیم وجود میں لائی ہے۔ جس کے تحت ایسے علاقوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے ایک پروجیکٹ بن رہا ہے۔ جس میں ہر گھر کو پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.