ETV Bharat / state

کشمیر: خشک سالی سے کسان پریشان

اس وقت آبی اول اراضی پر جو فصل ہے اس کو سیراب کرنے کے لئے بارش کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

water crises in Kashmir, farmers suffer
کشمیر: خشک سالی کی مار سے کسان پریشان
author img

By

Published : Aug 9, 2020, 8:13 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کھڑی فصلیں بارش نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ ندی نالے بھی سوکھ چکے ہیں جن سے کھیت کھلیانوں کو سیراب کیا جاتا تھا۔
موجودہ صورتحال پر مقامی کسانوں اور زمینداروں کو کافی تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

کشمیر: خشک سالی کی مار سے کسان پریشان
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس وقت کھڑی فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کو پانی کی شدید ضرورت ہے اور اگر دھان کی فصل کو سیراب نہ کیا گیا تو دھان کی فصل تباہ ہو جائے گی اور فصل سوکھی گھاس بن کر رہ جائیں گی۔ضلع اننت ناگ میں بڑے دریاﺅں نالہ برنگی، نالہ آرپتھ، نالہ ساندرن اور نالہ ویشو بھی سوکھ چکے ہیں کیوں کہ ان ندی نالوں کو مقامی لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے تباہ کردیا ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو ان ندی نالوں سے ہی کھیت کھلیانوں کو سیراب کیا جاتا۔اس وقت آبی اول اراضی پر جو فصل ہے اس کو سیراب کرنے کے لئے بارش کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔اس کے علاوہ کئی سبزیوں کو بھی پانی کی شدید ضرورت ہے اور پھلوں کو بھی پانی چاہئے لیکن گزشتہ دو ماہ سے وادی میں معقول بارش نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ندی نالے سوکھ چکے ہیں۔ وہیں کھیت کھلیان بھی بنجر بن رہے ہیں۔اس صورتحال پر زمینداروں اور کسانوں کو شدید تشویش لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارش نہیں ہو گی تو فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.