ETV Bharat / state

ویژن آن ویلز، کے ذریعہ اننت ناگ میں آنکھوں کا مفت علاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 4:11 PM IST

ویژن آن ویلز، نامی گاڑی جدید آلات سے لیس ہے جس کے ساتھ ماہر امراض چشم کی ایک ٹیم موجود رہتی ہے۔اس اقدام کے تحت موبائل کیئر یونٹ خاص کر اسکولوں اور کالجز میں جا کر کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے، جہاں ماہر امراض چشم طلبہ و طالبات کی کونسلنگ کرتے ہیں،انہیں آنکھوں کی حفاظت اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیتے ہے۔Vision on wheels

vision-on-wheels-free-eye-treatment-for-people-in-anantnag
ویژن آن ویلز، کے ذریعہ اننت ناگ میں آنکھوں کا مفت علاج
ویژن آن ویلز، کے ذریعہ اننت ناگ میں آنکھوں کا مفت علاج

اننت ناگ: کشمیر آئی ہاسپٹل، الامداد ٹرسٹ اور ہیلپ پُور والنٹیر ٹرسٹ کے اشتراک سے جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں حفظان چشم کے سلسلہ میں مفت طبی کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ان کی جانب سے ایک موبائل آئی کیئر یونٹ تیار کیا گیا ہے جو مختلف علاقوں میں اپنے ٹیم کے ہمراہ جا کر لوگوں کی آنکھوں کا مفت علاج و معالجہ کیا جاتا ہے،جس دوران آنکھوں کی سکریننگ اور علاج و معالجہ سمیت بیداری دی جاتی ہے۔

ویژن آن ویلز، نامی یہ گاڑی جدید آلات سے لیس ہے جس کے ساتھ ماہر امراض چشم کی ایک ٹیم موجود رہتی ہے۔اس اقدام کے تحت موبائل کیئر یونٹ خاص کر اسکولوں اور کالجز میں جا کر کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے، جہاں ماہر امراض چشم طلبہ و طالبات کی کونسلنگ کرتے ہیں،انہیں آنکھوں کی حفاظت اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیتے ہے۔وہیں مفت طبی کیمپ کے دوران جدید آلات کے ذریعہ طلبہ اور عام لوگوں کے آنکھوں کی تشخیص کی جاتی ہے اور انہیں حفظان چشم کے بارے میں مفید مشورے دئے جاتے ہیں۔

کیمپ کے منیجر اکیل احمد نے کہا کہ دور حاضر میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات کا بے تحاشا استعمال سے نئی نسل آنکھوں سے متعلق مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں ۔وہیں عام لوگ میں ذیاطبیس اور بلڈ پریشر کی وجہ سے آنکھوں پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یہ اس طرح کی پہل شروع کی ہے تاکہ طلبہ کو آنکھوں کی اہمیت بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیدار کیا جائے تاکہ کسی حد تک نوجوان نسل کی آنکھوں کی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے۔

اس سلسلہ میں بجبہاڑہ کے ایک پیرا میڈیکل نجی انسٹی ٹیوٹ میں امراض چشم کے حوالے سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس دوران سینکڑوں طلبہ و طالبات سمیت عام لوگوں کی آنکھوں کا مفت علاج کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ماہر چشم امراض ڈاکٹر ودیا شری سے خصوصی گفتگو

عوام اور انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کی سراہنا کی جارہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل رئیس جاں نسار نے کہا کہ وہ ان لوگوں کا بڑے مشکور و ممنوں ہیں، جنہوں نے اس طرح کی پہل شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کا سماجی خدمات کے تئیں ایک بہت بڑا کردار ہے اور ان کی ہر سطح پر پذیرائی ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.