ETV Bharat / state

بجلی اسٹیشن کے کام کو مکمل کرانے کا مطالبہ - بجلی اسٹیشن

ضلع اننت ناگ کے بٹہ کوٹ میں سنہ 2018 میں بجلی کے اسٹیشن پر کام شروع کیا گیا تھا لیکن جون 2021 میں بھی اس کی تکمیل نہیں کی جاسکی، مقامی لوگوں نے اسٹیشن کو فوری طور پر مکمل کرنے اور جاری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

villagers demand to restore power station at batkoot of pahalgam
بجلی اسٹیشن کے کام کو مکمل کرانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 1:53 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے بٹہ کوٹ میں سنہ 2018 میں بجلی کے اسٹیشن پر کام شروع کیا گیا تھا لیکن سنہ 2021 میں بھی اس کام کو مکمل نہیں کیا جاسکا ہے، جس کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کے لوگ بجلی سے محروم ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے اس کام کو مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن جون 2020 میں تھا۔

بجلی اسٹیشن کے کام کو مکمل کرانے کا مطالبہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بجلی اسٹیشن کے تحت دو درجن سے زائد گاﺅں آتے ہیں جو ہزاروں کنبوں پر مشتمل ہیں اور اگر یہ اسٹیشن جاری ہو جاتا ہے تو ان علاقوں کو بجلی معقول انداز میں فراہم ہوسکتی ہے۔

اس ضمن میں ایک مقامی شہری غلام حسن ڈار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تقریبا دو درجن دیہات میں رہنے والے لوگوں کو چوبیس گھنٹوں میں سے صرف دو گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ علاقے معاشی اعتبار سے کافی کمزور ہے۔ اگر بجلی کی فراہمی میں بروقت کی جاتی ہے تو ان علاقوں کی معیشت میں بھی سدھار ہوسکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس بجلی کے اسٹیشن کو فوری طور پر مکمل کرنے اور جاری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.