اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چوگنڈ، ویری ناگ میں گورنمنٹ مڈل اسکول کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے فیصلے پر محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے حکام سے مڈل اسکول کو واپس علاقے میں لائے جانے کی اپیل کی۔ Protest Against Education Department احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول دوسری جگہ منتقل کیے جانے سے طلبہ کی درس و تدریس متاثر ہو رہی ہے۔
چوگنڈ، ویری ناگ کے باشندوں نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے فیصلہ پر محکمہ تعلیم کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسکول کو واپس اپنے جگہ منتقل کیے جانے کی مانگ کی۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’گورنمنٹ مڈل اسکول میں فی الوقت 85 طلبہ زیر تعلیم ہیں، اسکول کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے سے طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ Protest in Verinag
انہوں نے کہا کہ اسکول کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی وجہ سے طلبہ کو روزانہ طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق طلبہ کو مین سڑک کو بھی پار کرنا پڑتا ہے جس سے حادثات کا بھی خدشہ لاحق رہتا ہے۔ Verinag Residents Protest Against Education Departmentاحتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے اسکول کو قدیم عمارت میں واپس منتقل کیے جانے کی مانگ کی۔
- مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم کےخلاف لوگوں کا احتجاج