گزشتہ شام کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد جموں و کشمیر پولیس کے ایس او جی، 3 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا۔ آج صبح سے جاری تصادم کے دوران جیش محمد کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
اننت ناگ کے کانڈی وارہ بجبہاڑہ علاقے میں گزشتہ شام سے عسکریت مخالف آپریشن شروع ہوا تھا۔
تاہم دیر رات گئے فوج کی اضافی نفری کو بلایا گیا اور علاقے کی مزید گھیرابندی کی گئی تاکہ رات کے اندھیرے میں عسکریت پسندوں کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی علاقے میں پھر سے تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
قبل ازیں ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے اس بات کی تصدیق کی کہ تصادم کے دوران جیش محمد کے دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔