ETV Bharat / state

اننت ناگ میں صحافیوں کے لئے 'میوزیکل ویکسینیشن' پروگرام - میوزیکل ویکسینیشن پروگرام

صحافیوں کے لئے محکمہ اطلاعات کی جانب سے منعقدہ میوزیکل ویکسینیشن پروگرام کا مقصد نہ صرف میڈیا نمائندوں کو موجوده وبائی صورتحال میں تفریحی سامان میسر کرنا ہے، بلکہ اس پروگرام کے ذریعے کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے مثبت پیغامات کو عام کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

اننت ناگ میں صحافیوں کے لئے 'میوزیکل ویکسینیشن'  پروگرام

author img

By

Published : May 26, 2021, 2:33 PM IST

Updated : May 26, 2021, 6:45 PM IST

کورونا کے دوران لوگوں میں ذہنی تناؤ کی شرح بھی کافی حد تک بڑھ گئی ہے ۔ جبکہ تفریح کے لمحات سمٹ جانے کی وجہ سے کووڈ میں سرگرم عمل مختلف طبقات کے افراد ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ جن میں صحافی بھی شامل ہیں- حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر اننت ناگ نے میوزیکل پروگرام کے دوران صحافیوں و میڈیا نمائندوں کے لئے ویکسینیشن عمل کا اہتمام کیا۔

یہ کسی شادی یا خوشی کی کوئی تقریب نہیں بلکہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس اننت ناگ میں صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے لئے کووڈ ویکسینیشن پروگرام کی جھلکیاں ہیں ۔

اننت ناگ میں صحافیوں کے لئے 'میوزیکل ویکسینیشن' پروگرام

دراصل کورونا کے دوران میدان میں سرگرم عمل صحافتی حلقوں سے منسلک افراد ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذہنی آرام اور سکون قلب کے لئے میسر تمام تفریحی سامان کے سمٹ جانے کی وجہ سے میڈیا جیسے شعبوں سے منسلک افراد پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جس کے تناظر میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن اننت ناگ نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز موسیقی کے ساتھ کیا۔ جس کا صحافتی برادری نے خیر مقدم کیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے پروگراموں کو موجودہ صورتحال میں کافی مثبت قرار دے رہا ہے۔

صحافیوں کے لئے محکمہ اطلاعات کی جانب سے منعقدہ میوزیکل ویکسینیشن پروگرام کا مقصد نہ صرف میڈیا نمائندوں کو موجوده وبائی صورتحال میں تفریحی سامان میسر کرنا ہے، بلکہ اس پروگرام کے ذریعے کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے مثبت پیغامات کو عام کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے دوران عام زندگی جہاں پٹری سے نیچے آگئی ہے وہیں سماجی روابط بھی محدود اور سمٹ کر رہ گئے ہیں ۔ ایسے میں میڈیا اور دیگر شعبوں سے منسلک افراد کو پریشان کن صورتحال کا سامنا ہے۔ ایسے میں یقینی طور پر خود اعتمادی کو بحال کرنے کی بھی کوششیں کی جانی چاہیے۔

Last Updated : May 26, 2021, 6:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.