ETV Bharat / state

UT Foundation Day جی ایم سی اننت ناگ کی جانب سے، یُو ٹی فاونڈیشن دن کے حوالہ سے تقریب - گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ

رواں مہینے کے آغاز میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے 31 اکتوبر کو ’’یونین ٹیریٹری یوم تاسیس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔اس تناظر میں ہرجموں و کشمیر کے ہر ضلع سطح، بلاک اور پنچایت سطح پر تقاریب منعقد ہورہے ہیں۔

Etv Bharatut-foundation-day-celebrated-by-gmc-anantnag
جی ایم سی اننت ناگ کی جانب سے، یُو ٹی فاونڈیشن دن کے حوالہ سے تقریب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 3:48 PM IST

جی ایم سی اننت ناگ کی جانب سے، یُو ٹی فاونڈیشن دن کے حوالہ سے تقریب

اننت ناگ: گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کی جانب سے یُو ٹی فاونڈیشن دن منایا گیا۔اس سلسلہ میں ،مین کیمپس جی ایم سی دیالگام میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا،جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ سینیئر ڈاکٹرس سمیت جی ایم سی انتظامیہ کے افسران اور میڈیکل طلبہ موجود رہے،جبکہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کی پرنسپل ڈاکٹر انجم فرحانہ اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ مہمان خصوصی کے بطور موجود رہے۔

تقریب کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ(جی ایم سی) اور ایم سی سی ایچ ہسپتال شیر باغ کی کارکردگی کا خاکہ پیش کیا گیا ،جس دوران جی ایم سی اور ایم سی سی ایچ کی کارکردگی کو منظر عام پر لاکر مختلف شعبہ جات سے وابستہ ایچ او ڈیز کو مبارکباد پیش کی گئی۔ وہیں پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھی سراہنا کی گئی۔اس موقعہ پر حلف برادی بھی گئی جس دوران ڈاکٹرس نے خدمت خلق اور اپنے پیشہ ورانہ خدمات کو ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دینے کا عہد کیا۔

مزید پڑھیں: UT Foundation Day: جموں و کشمیر میں منائی جا رہی ہیں’ یو ٹی یوم تاسیس‘ تقاریب

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایم سی اننت ناگ کی پرنسپل ڈاکٹر انجم فرحانہ نے کہا کہ جی ایم سی اور ایم سی سی ایچ ہسپتالوں میں روزانہ ہزاروں مریضوں کا علاج و معالجہ ہو رہا ہے ،جبکہ مریضوں کے لئے ضروری سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے ،جس سے وادی کشمیر اور چناب ویلی سے آنے والے لاکھوں مریض مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی ایم سی اننت ناگ کو مزید جدید سہولیات سے لیس کیا جا رہا ہے،تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.