اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اشاجی پورہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف 40 بٹالین ہیڈکوارٹر پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ پھینکا۔ اگر چہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، تاہم دھماکے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی یے۔
وادی کشمیر میں کئی روز سے عسکریت پسندوں کے حملے میں نمایا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد نے یاڈر واصرہ علاقے میں ایک غیر مقامی ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کردیا۔زخمی ڈرائیور کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے، جنہیں علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔