ETV Bharat / state

اننت ناگ: روزگار کے مطالبے پر نوجوانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 10:14 PM IST

جموں اینڈ کشمیر 'ان امپلائیڈ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن' کے بینر تلے بے روزگار نوجوانوں نے ضلع اننت ناگ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں اپنے مطالبات پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

j&k (ut) unemploymed physcial eduation and sport assocation

احتجاج کرنے والے مظاہرین نے فزیکل ٹیچرس کی بھرتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فزیکل ٹیچرس کی بھرتی کے لیے رہبر کھیل اسکیم متعارف کیا گیا تھا لیکن اس میں پیش رفت نہیں ہورہی ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ' رہبر کھیل اسکیم کا مقصد مذکورہ شعبہ میں ڈگری یافتہ نوجوانوں کو بآسانی روزگار فراہم کرنے کا راستہ ہموار کرنا تھا۔ تاہم حکومت نے گزشتہ کئی برس قبل پہلے مرحلہ کے تحت فزیکل ٹیچرس کی بھرتی عمل میں لائی گئی۔ لیکن دوسرے مرحلہ کے تحت سات ہزار دو سو گیارہ خالی پڑی اسامیوں کو پورا کرنے کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ شعبہ میں ڈگری حاصل کرنے والے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں بے روزگار نوجوان ایسے ہیں جو عمر کی بالائی حد کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فزیکل ایجوکیشن میں ڈگری یافتہ نوجوان اصولوں کے مطابق کسی دوسری سرکاری نوکری کے لیے درخواست بھی نہیں دے سکتے۔ اس انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے متعلق سنجیدگی سے اقدامات کرے۔ مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے توجہ مسئلے کو ازالہ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.