ETV Bharat / state

چاچا پر بھتیجے کو گرم استری سے جلانے کا الزام

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 11:02 PM IST

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گرم استری سے جلانے کا الزام
گرم استری سے جلانے کا الزام

اننت ناگ ضلع کے سیر ہمدان علاقہ میں ایک چاچا پر الزام ہے کہ اس نے گھر سے باہر بیشتر وقت گزارنے پر سزا کے طور پر اپنے چھ سالہ بھتیجے کے جسم کے مختلف حصوں پر گرم استری چلائی اور اسے کئی روز تک اپنے گھر میں بند رکھا۔

چاچا پر بھتیجے کو گرم استری سے جلانے کا الزام

دراصل واڑون کشتواڑ کے رہائشی، فیضان کے والد علی محمد راتھر اپنے بھائی محمد اشرف کے ساتھ اپنے کنبوں کے ساتھ گزشتہ کئی برسوں سے سیر ہمدان میں ایک ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ منگل کے روز راتھر کے پڑوسی نذیر احمد نے اس بچے کے ساتھ ہو رہی زیادتی کا انکشاف اس وقت کیا جب اس نے جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔بچے کی ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے سوشل میڈیا پر دیکھا اور شیئر کیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو شائع کرنے والے متاثرہ کے پڑوسی نظیر احمد نے کہا کہ 'فیضان اور اس کے خاندان کے دوسرے افراد روزانہ ہمارے گھر آیا کرتے تھے۔ لیکن گزشتہ چار روز سے فیضان ان کے گھر نہیں آیا۔

بچے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے نظیر احمد ان کے گھر گیا جہاں انہوں نے فیضان کو اس حالت میں پایا اور یہ جان کر حیران رہ گیا کہ ان کے چچا نے ان کی یہ حالت کی ہے۔ بچے کی ٹانگوں سے لے کر چہرے تک جسم کو گرم استری سے تشدد کے نشانات دیکھ کر ہمسایہ نظیر احمد نے ملوث چاچا کو سوشل میڈیا کے ذریعہ بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں خاکستر

بعد ازاں خان بچے کو ساتھ لے کر تھانے گیا اور اس سے انصاف کے حصول کے لئے شکایت درج کروائی۔مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک مقامی این جی او نے بچے کو چائلد ویلفیئر کی تحویل میں دے دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت بچے کو اپنے چاچا نے تشدد کا نشانہ بنایا اس وقت اس کے دیگر افراد خانہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

متاثرہ بچے کا والد پیشہ سے مزدور ہے اور وہ گزشتہ کئی روز سے گھر سے باہر ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کے جسم پر گرم استری استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے زیادہ تر وقت گھومنے کی وجہ سے بچے کو سزا دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.