ETV Bharat / state

Anantnag Schools Name Changed اننت ناگ میں دو سرکاری اسکول مہلوک پولیس عہدیداروں کے نام سے منسوب - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گورنمنٹ مڈل اسکول لک بھون کا نام مرحوم عبدالاحد واگے مڈل اسکول لک بھون جب کہ گورنمنٹ مڈل سکول آرا کھوشی پورہ کا نام رمیز راجہ ایتو گرلز اسکول کر دیا گیا ہے۔

Name of Government Middle School Lookbhawan Changed

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 11:22 AM IST

اننت ناگ میں دو سرکاری اسکول مہلوک پولیس عہدیداروں کے نام سے منسوب کیے گئے

اننت ناگ: اننت ناگ میں حکام نے 2 سرکاری اسکول مہلوک پولیس عہدیداروں کے نام سے منسوب کیے ہیں۔ حکام نے منگل کو ضلع کے لوکھبون لارکی پورہ میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول کا نام تبدیل کرکے مرحوم عبدالاحد وگے رکھ دیا ہے۔ عبدالاحد وگے پولیس محکمہ میں ہیڈ کانسٹیبل تھے جو 17 اپریل 2006 میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی طرح ضلع کے آرہ خوشی پورہ میں گورنمنٹ مڈل اسکول آرہ خوشی پورہ کا نام مرحوم رمیض راجہ رکھ دیا گیا ہے۔ مرحوم محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل تھے جو 1 اپریل 2021 میں جنگجوؤں کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اسکولوں کے نام تبدیل کرنے کے موقع پر آفسران اور مہلوک کے اہل خانہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے نام تبدیل کرنے کا حکم گزشتہ سال منظر عام پر آیا تھا، حکومت کا خیال ہے کہ سڑکوں اور عمارتوں کے نام تبدیل کرنے سے بچوں کو کشمیر کی 'اصل تاریخ 'کے بارے میں بتایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یاد رہے کہ سرکاری عمارتوں کے نام صرف فوجیوں اور پولیس والوں کے ناموں تک ہی محدود نہیں بلکہ کئی کالجوں اور اسکولوں کے نام ادیبوں، گیت نگاروں، فنکاروں کے نام پر بھی رکھے گئے ہیں۔ تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد یہاں قوم پرستی کے نقطۂ نظر سے حکمرانی کی جا رہی ہے اور نام بدلنا بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ کشمیر میں پہلے ہی کئی سرکاری عمارتوں کو سیاسی شخصیات کے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے۔ جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کا نام سرینگر میں کئی جگہوں پر نظر آتا ہے۔ ان کے نام سے ایک اسپتال، کرکٹ اسٹیڈیم اور کنوینشن ہال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.