ETV Bharat / state

اننت ناگ میں منشیات مخالف مہم میں تیزی، مزید دو منشیات فروش گرفتار - جموں وکشمیر پولیس

پولیس نے اننت ناگ کے سنگم علاقہ میں چکینگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے تقریباً 06 کلو گرام فُکی اور تقریباً 25 گرام براؤن شوگر برآمد کیا گیا۔

two-drug-peddlers-arrested-in-anantnag-with-contraband-substance
اننت ناگ میں منشیات مخالف مہم میں تیزی، مزید دو منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 9:27 PM IST

اننت ناگ: اننت ناگ پولیس نے سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے تقریباً 06 کلو گرام فُکی اور تقریباً 25 گرام براؤن شوگر برآمد کیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس چوکی سنگم سے وابستہ پولیس پارٹی نے مرہامہ کراسنگ سنگم کے قریب ایک ناکا لگایا اور عبدالحمید کھار ولد عبدلاحد کھار ساکن کھار پورہ نوپورہ کولگام کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے تقریباً 06 کلو گرام فُکی برآمد کی گئی۔دوسری جانب پولیس چوکی سنگم سے ایک اور پولیس پارٹی نے نائنہ سنگم میں ناکہ چیکنگ کے دوران نیائنہ بٹپورہ کے رہنے والے جاوید احمد شودا نامی ایک شخص کو تقریباً 25 گرام براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا۔اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اننت ناگ پولیس نے منشیات مخالف مہم کو تیز کرتے ہوئے گزشتہ چند روز کے دوران کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ان منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔ پولیس کی جانب سے عوام سے بار بار اپیل کی جاتی ہےکہ وہ سماج کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے پولیس کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.