ETV Bharat / state

دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول اختتام پذیر - جموں وکشمیر ٹوریزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ سیاحت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دو روزہ طویل کارنیوال کے کامیاب انعقاد اور مقامی فنکاروں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے نمائش کے مواقع فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول اختتام پذیر
دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول اختتام پذیر
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 8:43 AM IST

دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیوال مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پروگراموں میں سیکڑوں مقامی لوگوں اور سیاحوں کی شرکت کی بڑی دلچسپی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

پہلگام مارکیٹ میں سیاح تانگہ کی سواری، گھوڑوں کی سواری سے لطف اندوز ہوئے جبکہ مقامی فنکار بھی مختلف روایتی لوک اور ثقافتی شوز کے ذریعے تماشائیوں کو راغب کرتے رہے۔

سنو اسپورٹس، ماؤنٹین بائیک سمیت مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں جس میں مختلف اضلاع کے ایتھلیٹوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

پہلگام کلب میں مرکزی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں دو دن تک وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے خطاطی، پینٹنگ، پوٹری، نیڈل آرٹ، گانے وغیرہ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

شام کے پروگرام کے دوران پہلگام کے بارے میں کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس نے سامعین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ورچوئل طریقہ سے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ سیاحت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دو روزہ طویل کارنیوال کے کامیاب انعقاد اور مقامی فنکاروں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے نمائش کے مواقع فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیوال جموں وکشمیر ٹوریزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اننت ناگ، پہلگام ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مالکان ایسوسی ایشن اور پہلگام ہوٹل اینڈ گیسٹ ہاؤس مالکان سوسائٹی کے اشتراک سے ڈائریکٹوریٹ ٹوریزم کشمیر کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.