ETV Bharat / state

کنواں دھنس جانے سے مزدور ہلاک، دو شدید زخمی - مزدوروں کی حالت بھی نازک

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کنواں دھنس جانے کے سبب ایک مزدور ہلاک جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

کنواں دھنس جانے سے مزدور ہلاک، دو شدید زخمی

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 1:57 PM IST

ضلع اننت ناگ کے درپورہ، کھرم علاقہ میں تین مزدور اس وقت شدید طور پر زخمی ہو گئے جب وہ ایک کنواں کھود رہے تھے۔ کھدائی کے دوران کنواں اچانک دھنس گیا جس کی وجہ سے تینوں مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔

مقامی لوگوں نے تینوں مزدوروں کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم اس دوران زخمی ہوئے ایک نوجوان سبزار احمد کی موت واقع ہو گئی۔

زخمی ہونے والے دیگر دو مزدوروں کی شناخت کھرم درپورہ کے رہنے والے نظیر احمد لون اور شاہد احمد لون کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہوئے دو دیگر مزدوروں کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے اور اس وقت وہ جی ایم سی اننت ناگ میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.