فوج کی ایک سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے کمانڈر بریگیڈیئر وجے مہادیون نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
اننت ناگ کے کھنہ بل سیکٹر ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران وجے مہادیون نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران عام شہریوں کی حفاظت کو ممکن بنایا گیا جبکہ عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کی پیش کش کی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔
انہوں نے کہا عسکریت پسندوں نے کئی بار محاصرہ توڑنے کی بے سود کوشش بھی کی۔
فوج کے مطابق ہلاکتوں سے تازہ عسکری بھرتی عمل کو کافی دھچکا لگا ہے۔
بریگیڈیئر وجے مہادیون نے مزید کہا کہ فوج بجبہاڑہ میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے کمسن بچے کی ہلاکت کی مزمت کرتی ہے اور ایسے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت یقینی طور پر ایک بزدلانہ حرکت ہے۔