محکمہ محصولات کی جانب سے شہریوں کو موثر، شفاف اور پریشانی سے پاک سروس فراہم کرنے کے لیے، ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفس (ڈی آئی او) اننت ناگ کے اشتراک کے ساتھ ڈیجیٹل سروس پلیٹ فارم Training Session for Revenue Officials کا آغاز کیا۔
اس پورٹل کے ذریعے درخواست دہندہ آر بی اے، شادی کی سرٹیفکیٹ، انحصاری سرٹیفکیٹ، ایس ٹی، ایس سی، قانونی وارث اور دیگر سرٹیفکیٹ جاری کرنے جیسی سہولیات حاصل کر سکتا ہے۔
اب تک محکمہ محصولات کی 11 خدمات ڈی آئی او اننت ناگ کے ڈیزائن کردہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔ درخواست دہندہ وقت ضائع کیے بغیر آن لائن موڈ کے ذریعے کسی بھی متعلقہ خدمات کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور آن لائن موڈ کے ذریعے اپنی درخواست کے بارے میں جانکاری حاصل کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: Online Revenue Record: بجبہاڑہ میں اراضی ریکارڈ کے بارے میں آگاہی پروگرام
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر جان مبارک کے زیر اہتمام ریونیو اہلکاروں کے لیے ڈی سی آفس اننت ناگ میں تربیتی نشست کا انعقاد DC Office Anantnag کیا گیا۔
ٹریننگ سیشن میں تحصیلدار اننت ناگ اور محکمہ مال سے وابستہ کئی افراد نے شرکت کی۔