اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے سمتھن علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں اس وقت حادثہ پیش آیا جبکہ نیشنل ہائے پر قائم سمتھن علاقے میں ٹاٹا موبائل گاڑی اور آٹو کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں آٹو لڈک گیا اور ٹاٹا موبائل کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جونہی یہ حادثہ پیش آیا تو راہ گیروں کی مدد سے فوراً تینوں زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کی، اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ آج جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سنگم اننت ناگ میں ایک سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئیں۔ اس حادثہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے وہیں محبوبہ مفتی کا ڈرائیور اور ایک پی ایس او اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہے۔
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں۔ حادثات زیادہ تر سرینگر جموں شاہراہ پر ہی رونما ہوتے ہیں۔ حکام اور ماہرین کے مطابق ٹریفک قوانین سے ناواقفیت اور ان پر عمل درآمد نہ کرنا ٹریفک حادثات کا موجب بنتے ہیں، تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی حادثات کا موجب بنتی ہیں۔