ETV Bharat / state

ہٹمورہ: زرعی قوانین کو مکمل طور پر واپس لینے کا مطالبہ - دہشت گرد

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے ہٹمورہ علاقے کے سکھوں نے گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاجی کسانوں کے مطالبے کو مانتے ہوئے زرعی قوانین کو فوری اور مکمل طور پر واپس لے۔

Sikhs of Hatmura area of bijbehara demanded
گرو گوبند سنگھ کی یوم پیدائش پرسکھوں کا حکومت سے مطالبہ
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 9:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں واقع ہٹمورہ علاقے میں گرو گوبند سنگھ کے پیدائش کے موقعے پر مقامی سکھوں نے دہلی میں احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ' نئے زرعی قوانین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے مطالبات جلد از جلد تسلیم کیے جائیں۔

گرو گوبند سنگھ کی یوم پیدائش پرسکھوں کا حکومت سے مطالبہ

اُنہوں نے کہا کہ' ہم سب بھارتی ہیں، اس کے باوجود بھی ہمیں بہت غلط نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ ہمارے لئے شدت پسند اور دہشت گرد جیسے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں'۔

اُنہوں نے کہا کہ' اب تک جاری دھرنے کے دوران ہمارے کئی کسان بھائیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ' وہ زرعی قوانین کو فوری اور مکمل طور پر واپس لے تاکہ احتجاجی کسان اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں'۔

مزید پڑھیں: بڈگام: بمنہ علاقہ میں پٹواری نہ ہونے سے لوگ مسائل سے دوچار

واضح رہے کہ' کسان اور حکومت کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، لیکن کسان نئے زرعی قوانین کی واپسی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.