ETV Bharat / state

Senior Citizen Tour اننت ناگ میں سینئر سٹیزن ٹور کو جھنڈی دکھا کرروانہ کیا گیا - جموں و کشمیر خبر

فوج کی جانب سے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے 12 معمر شہریوں کے لیے بھارت درشن یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔

سینئر سٹیزن ٹور
سینئر سٹیزن ٹور
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 5:08 PM IST

سینئر سٹیزن ٹور

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 12 معمر شہریوں کے ایک گروپ نےآج ایک دلچسپ سفر کا آغاز کیا،معمر شہریوں پر مشتمل یہ گروپ آج ملک بھر کے دورہ پر نکلے ہیں فوج کے زیر اہتمام اس دورے کا مقصد ان بزرگوں کو دہلی، آگرہ اور فتح پور سیکری کے ایک ہفتہ طویل سفر پر لے جا کر وہاں کے تہذیب و ثقافت کو جاننے کی کوشش کرینگے۔ اس موقع پر فوج کرنل من پریت نے ہری جھنڈی دیکھا کر معمر شہریوں کے اس گروپ کو دہلی کے لئے روانہ کیا۔اس دورے کے دوران معمر شہریوں کو مشہور سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ درگاہوں کے دیدار کرائے جائینگے

اس دورے کا مقصد بزرگوں کوہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ دورہ انہیں ملک کی رتاریخ کے بارے میں جاننے اور اس کے ثقافت اور روایات کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ بزرگ شہری شہر سے باہر نکل سکیں اور ملک کی ثقافت و خوبصورتی کو قریب سے دیکھ سکیں۔ فوجی افسر نے انہیں گلے لگا کر روانہ کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگراموں سے نہ صرف کشمیر کے نوجوان بلکہ کشمیر کے بزرگ شہریوں کو بھی ملک کی جمہوریت اور ترقی کے بارے میں معلومات حاصل ہو گی ۔

وہیں معمر شہریوں نے فوج کی اس کاوش کی کافی ستائش کرتے ہوئے کہا فوج کی وجہ سے ہی انہیں یہ موقع ملا ہے کہ وہ آج بھارت کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 'غریب طبقے کی وجہ سے انہیں یہ موقع نہیں مل پاتا تھا، لیکن آج فوج نے ان کا خواب پورا کیا ہے۔ مضافات میں ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فوج نے غریب بزرگ شہریوں کے لیے بھی ایسا قدم اٹھایا ہے جو قابل تعریف ہے، اہنوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں کو جاری رکھا جائے گا جس سے یہاں کے بزرگ شہریوں کو کشمیر میں باہر جانے کا موقع فراہم ہو گا ۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2022: جموں سے مسلسل تیسرے روز امرناتھ یاتریوں کا کوئی قافلہ روانہ نہیں ہوا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.