جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات پر جہاں امیدواروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وہیں، اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ الیکشن افسر کے کے سدھا نے 'صاف و شفاف ووٹ شماری کے لیے منعقد کرنے میں پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی شکریہ ادا کیا'۔
ڈسٹرکٹ الیکشن افسر و ڈی سی اننت ناگ کے کے سدھا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے پرامن اور منصفانہ انجام دہی کے لیے متعلقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج: لائیو اپڈیٹس
کے کے سدھا نے کہا کہ جمہوریت کے اس عمل کو مختلف طبقات کے تعاون سے کامیاب بنایا گیا ہے۔ لارنو بلاک کے لیے ایک امیدوار کی جانب سے شکایت درج کرانے پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شکایات کی گنجائش رہتی ہے لیکن اس کو بھی باریک بینی سے دیکھا جائے گا۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے آج صبح 9 بجے سے ہی ووٹ شماری کا عمل شروع ہوا اور ابھی تک پورے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔