محکمہ سوشل فاریسٹری میں عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ملازمین نے آج اننت ناگ میں ڈی ایف آفس کے باہر ذبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا 'حکومت کی جانب سے اگر چہ کئی سال قبل عارضی ملازمین کی مستقلی کے لئے پہل کی گئ تھی اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ عارضی ملازمین کو جلد از جلد مستقل کیا جائے گا، لیکن آج تک ہماری نوکری مستقل ہوئی ہے'۔
ملازمین کی جانب سے گورنر انتظامیہ سے گذارش کی گئی ہے کہ ان کی جائز مانگیں جلد از جلد پوری کی جائیں۔
جموں و کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف محکموں میں عارضی ملازمیں تعینات کیے گئے ہیں، جو گذشتہ 10 سے زائد سالوں سے کام کر رہے ہیں، ان ملازمیں کو آج تک مستقل نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
' فورجی انٹرنیٹ کو ٹرائل بنیاد پر بحال کیا جائے گا'
جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں عارضی ملازمین کی جانب سے حکومت و انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جاتا رہا ہے، لیکن آج تک ان ملازمین کی مستقلی نہیں ہو پائی ہے۔