مندر کی بے حرمتی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کی جانب سے علاقے میں قائم مذہبی ہم آہنگی کو توڑ نے کی کوشش کی گئی جو قابل تشویش ہے۔'
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ تاریخی اور مذہبی اعتبار سے اہم ترین ماتا برگ شکھا کے مندر کی بے حرمتی کا واقعہ شرمناک ہے۔ اس شرمناک حرکت سے نہ صرف مذہبی عقیدہ کو ٹھیس پہنچا ہے بلکہ دل بھی مجروح ہو ئے ہیں۔ یہ کشمیر میں صدیوں سے قائم مذہبی بھائی چارے کو بھی ٹھیس پہنچانے کی ایک کوشش ہے۔'
دوسری جانب بے حرمتی میں ملوث قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی تیز ہوگیا ہے۔
وہیں پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی سی اننت ناگ اور ایس ایس پی اننت ناگ نے معاملہ کی مناسبت سے متعلقین کو کم از کم وقت میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی آئی جی جنوبی کشمیر، ایس ایس پی اننت ناگ سمیت دیگر افسران نے مندر کا جائزہ لیا اور ضروری معلومات حاصل کیں۔