ETV Bharat / state

تحصیلدار پہلگام نے برفباری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 8:10 PM IST

گزشتہ ہفتے وادی کشمیر میں ہوئی برفباری کے سبب فصلوں خصوصا میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تحصیلدار پہلگام نے برفباری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا
تحصیلدار پہلگام نے برفباری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا

تحصیلدار پہلگام ڈاکٹر محمد حسین نے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں لاری پورہ، اتھنردن، مامل، لدرو سمیت مختلف دیہات کا دورہ کرکے برفباری کے سبب میوہ باغات ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔

بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے وادی کشمیر میں ہوئی برفباری کے سبب فصلوں خصوصا میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تحصیلدار پہلگام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال کی جانب سے برفباری کے سبب ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ حکام کو رپورٹ روانہ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سمیت ضلع انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کے تخمینہ لگانے کے خصوصی احکامات صادر کیے گئے ہیں تاکہ کسانوں خاص کر میوہ صنعت سے جڑے باغ مالکان کو معاوضہ فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: ماحولیاتی منصوبہ کے تناظر میں جائزہ میٹنگ

انہوں نے برفباری سے ہوئے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ہی رپورٹ اعلیٰ حکام کو روانہ کی جائے گی۔

تحصیلدار کے ہمراہ محکمہ مال، محکمہ باغبانی سمیت محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.