اننت ناگ: بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دو غیر ریاستی مزدوروں اور ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کشمیر کے لوگ امن کے خواہاں ہیں،لیکن کچھ شر پسند عناصر پاکستان کے اشارہ پر یہاں خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں۔Sofi Yousuf condemns Shopian Incident
صوفی یوسف نے کہا کہ وہ لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح سے وہ حالیہ ہلاکتوں کے خلاف سڑکوں پر اترے اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہاں کی عوام جموں کشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔
صوفی یوسف نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں ہڑتال اور کراس فائرنگ میں نوجوانوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت یہاں بے گناہ شہریوں کو ہلاک کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
موصوف نے کہا کہ عوام ایک طاقت ہے، ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف عوام کا سڑکوں پر آنا امن کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ جب جاگ جائیں گے تو عسکریت پسند اور ان کے معاون خود بہ خود اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں: LG on Target Killing سکیورٹی فورسز کو سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت، منوج سنہا
بتادیں کہ جنوبی ضلع شوپیاں کے حرمین گاوں میں درمیانی شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔migrant workers killed in shopian