ETV Bharat / state

Anantnag Swachhta Programme: صفائی مہم عوامی تحریک بن چکی ہے، میونسپل کونسلر - اننت ناگ سوچھتا ہی سیوا

میونسپل کونسل اننت ناگ کی جانب سے ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب کے دوران شرکاء سے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کا عہد لیا گیا۔

صفائی مہم عوامی تحریک بن چکی ہے، میونسپل کونسلر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 6:55 PM IST

صفائی مہم عوامی تحریک بن چکی ہے، میونسپل کونسلر

اننت ناگ (جموں کشمیر) : پندرہ ستمبر سے جاری ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے تحت جموں و کشمیر کے طول و ارض میں صفائی مہم، آگاہی پروگرامز اور ریلیز کا اہتمام کیا گیا۔ اسی ضمن میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ٹاؤن حال میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع میونسپل عملہ، انتظامیہ کے افسران سمیت درجنوں صفائی کرمچاری، صحافی اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

منعقدہ تقریب کے دوران مقررین نے مہاتما گاندھی کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے دوران صفائی مہم کو کامیاب بنانے اور آس پڑوس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے حوالہ سے شرکاء سے عہد لیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں: Swachhata Hi Seva اننت ناگ میں یُو ای ای ڈی عملہ کی جانب سے صفائی مہم کا انعقاد

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے صدر ایم سی اننت ناگ نے کہا کہ صفائی مہم اب ایک حکومتی اقدام یا ایک تقریب نہیں بلکہ ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر صفائی کے حوالہ سے اٹھائے جا رہے اقدامات میں عوامی شرکت کافی خوش آئند ہے۔ انہوں نے حکومتی تحریک کو کامیاب بنانے کے حوالہ سے عوامی سپورٹ کی سراہنا کی۔ یاد رہے کہ اننت ناگ سمیت جموں و کشمیر کے طول و ارض میں صفائی کے حوالہ سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم بیشتر قصبہ جات اور دیہات میں کوڑا کرکٹ گلی کوچوں اور عوامی مقامات پر انڈیل دیا جاتا ہے جس میں عوام و خواص سبھی شامل ہیں۔ بیشتر علاقوں میں سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگائے جانے کے انتظامات موجود نہ ہونے کے سبب حکومت کی جانب سے کوڑا کرکٹ عوامی مقامات، بستیوں یا آبی ذخائر کے نزدیک ڈمپ کیا جارہا ہے جس سے سوچھتا مہم پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.