لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے بجبہاڑہ پہلگام شاہراہ پر میگڈم بچھانے کے دوران غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا جس کے سبب میگڈم اکھڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹھیکیدار رات کے دوران سڑک پر میگڈم ڈالنے کا کام کرتا ہے تاکہ غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے بارے میں کسی کو پتہ نہ چلے۔ اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ متعلقہ سرکاری محکمہ کے افسران اور ٹھیکیدار کے درمیان ملی بھگت سے یہ کام انجام دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک سیاحتی مقام پہلگام جانے کے لئے بائی پاس کا کام کرتی ہے اور اس پر ٹریفک کا کافی دباؤ رہتا ہے... اہم شاہراہ ہونے کے باوجود مذکورہ سڑک پر ہو رہے کام پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے.
لوگوں نے اعلیٰ حکام سے سڑک پر ہو رہے کام کا جائزہ لینے اور معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کا پُر زور مطالبہ کیا